وزیر اعظم کی کوئی بات جھوٹ پر مبنی نہیں،پی ٹی آئی الزام لگانا جانتی ہے ثبوت دینا نہیں:مصدق ملک

وزیر اعظم کی کوئی بات جھوٹ پر مبنی نہیں،پی ٹی آئی الزام لگانا جانتی ہے ثبوت ...
وزیر اعظم کی کوئی بات جھوٹ پر مبنی نہیں،پی ٹی آئی الزام لگانا جانتی ہے ثبوت دینا نہیں:مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی بھی بات جھوٹ پر مبنی نہیں ہے،تحریک انصاف صرف الزام لگانا جانتی ہے ،قانونی بات نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی ثبوت دیتی ہے۔

رینجرز کے آنے سے کراچی میں سکون ہوا،انہیں اختیارات مل جائیں گے:نثار کھوڑو
نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام "آواز"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وکیل کل عدالت میں تمام بیانات کی تشریح کریں گے،نواز شریف نے کوئی استثنی نہیں مانگا۔عدالت میں بہت سے ثبوت دے چکے ہیں جبکہ کچھ بہت جلد سامنے آجائیں گے۔سپریم کورٹ میں اب قانون اور ثبوتوں پر بات ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی کا طریقہ کار قانونی نہیں ہے،وہ قانونی نقطے کو بری چیز سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی گفتگو ٹھیک نہیں ہے،وہ اپنے موقف سے بار بار ہٹ جاتے ہیں۔پی ٹی آئی والے ایک بیان سے ہٹتے ہیں تو دوسرا بیان سامنے لے آتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -