وزیراعظم نواز شریف کی ملک کی پہلی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم کی تعریف

وزیراعظم نواز شریف کی ملک کی پہلی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم کی تعریف
وزیراعظم نواز شریف کی ملک کی پہلی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم کی تعریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک کی پہلی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم کی تعریف کی ہے جو جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن میں کام کر رہی ہیں۔ ڈیووس کے دورہ کے دوران انسانی حقوق سے متعلق سیکنڈ سیکرٹری صائمہ سلیم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کی لگن اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا۔ نوازشریف نے صائمہ سلیم کی کمٹمنٹ کی تعریف کی جو 2013ءسے جنیوا میں ایک اہم پوزیشن پر کام کر رہی ہیں اور معذوری ان کے سرکاری فرائض کی ادائیگی میں حائل نہ ہوئی۔

دریں اثنا وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے غیرملکی دورے کے بعد آج منگل کی رات کو وطن واپس آئیں گے۔ وزیراعظم سعودی عرب، ایران کے دورے کے بعد ڈیوس گئے تھے۔ ڈیوس سے وہ نجی دورے پر لندن چلے گئے تھے۔

مزید :

اسلام آباد -