بھارت نے سی پیک ناکام بنانے کیلئے 1 ارب ڈالر کی رقم مختص کردی: سینئر صحافی رضوان الرحمٰن رضی کا دعویٰ

بھارت نے سی پیک ناکام بنانے کیلئے 1 ارب ڈالر کی رقم مختص کردی: سینئر صحافی ...
بھارت نے سی پیک ناکام بنانے کیلئے 1 ارب ڈالر کی رقم مختص کردی: سینئر صحافی رضوان الرحمٰن رضی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ، کالم نویس و اینکر پرسن رضوان الرحمن رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے کیلئے 1 ارب ڈالر کی رقم مختص کردی ہے۔
کیا آپ بھی اکثر ٹی وی دیکھتے دیکھتے سوجاتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں، ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہوجائے

نجی اخبار کے سابق ایگزیکٹو ایڈیٹر رضوان الرحمن رضی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے کیلئے 1 ارب ڈالر کی رقم مختص کردی ہے ۔ انہوں نے اشاروں کنایوں میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ رقم پاکستان میں موجود انڈین ہمدردوں میں تقسیم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے روز اول سے ہی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا گیا اور اس کیلئے وہ ہر طرح کے حربے استعمال کر رہا ہے ۔ جب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ شروع ہوا ہے تب سے ہی بھارتی حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور انہیں ہر وقت یہ منصوبہ اپنے دل میں پھانس کی طرح چبھتا رہتا ہے ۔ بھارتی حکمران کئی بار اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں لیکن اب تو یہ خبریں بھی سامنے آنے لگی ہیں کہ انہوں نے منصوبہ ناکام کرنے کیلئے بڑی رقم مختص کردی ہے۔

مزید :

لاہور -