کوئی میچ دیکھوں نہ دیکھوں پاک بھارت میچ ضرور دیکھتا ہوں : سراج الحق
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی بھی پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے کے دیوانے نکلے۔سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ کوئی میچ دیکھیں یا نہ دیکھیں پاک بھارت میچ ضرور دیکھتے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا پاکستان کے میچ کے دوران ان کا دل تیزی سے دھڑکتا ہے جبکہ اس پاک بھارت میچ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ شاہد خان آفریدی اور یونس خان سینئر کھلاڑی ہیں جبکہ ان سے اچھا کھیلنے کی امید ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کو بھارتی وزیر اعظم کے ٹیلی فون پر تبصرہ کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو محتاط رہنا چاہیئے کیونکہ نریندر مودی تیز آدمی ہیں۔
پاک بھارت میچ کے لیے ممکنہ 11 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے