وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی نا اہلی کونیب ریفرنس سے مشروط کرنے کی درخواست مسترد

وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی نا اہلی کونیب ریفرنس سے مشروط کرنے کی ...
وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی نا اہلی کونیب ریفرنس سے مشروط کرنے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی نا اہلی کونیب ریفرنس سے مشروط کرنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کے لئے دائرعمران خان کی درخواست مسترد کردی

جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمد امین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی تفتیشی ادارہ نہیں قانون کے تحت تفتیش کئے بغیر کسی کو مجرم نہیں گردانا جا سکتا۔ آئین کے آرٹیکل 10(اے )کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔ عدالت وزیر اعظم کو براہ راست نا اہل قرار دینے کی بجائے معاملہ نیب کو بھجوائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس سپریم کورٹ میں ہونے کے باوجود عدالت عالیہ سے کیوں رجوع کیا گیا۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

مزید :

لاہور -