ہر دور میں کوئی نہ کوئی ڈگ ڈگی بجانے والا آجاتا ہے ،ہم گھبرانے والے نہیں ہیں :نواز شریف

ہر دور میں کوئی نہ کوئی ڈگ ڈگی بجانے والا آجاتا ہے ،ہم گھبرانے والے نہیں ہیں ...
 ہر دور میں کوئی نہ کوئی ڈگ ڈگی بجانے والا آجاتا ہے ،ہم گھبرانے والے نہیں ہیں :نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر دور میں کوئی نہ کوئی ڈگ ڈگی بجانے والا آجاتا ہے ،ہم گھبرانے والے نہیں ہیں ، ایک پارٹی کو کنٹینر پر نا چنے کا مینڈیٹ ملا ہے ،خیبر پختونخواہ کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ جس کو ووٹ دیا وہ ناچ گانے میں مصروف ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ 2013میں حالات بہت زیادہ خراب تھے اس کے برعکس آج 2016میں ملک کے حالات کافی حد تک بہتر ہو گئے ہیں ،ہماری حکومت ایمانداری سے اپنا کا م کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں ۔

کرپشن ختم کر کے دم لیں گے ،حکومت ملک میں احتساب کی بند راہیں کھولے: چودھری سرور
اسلام آباد میں انٹرا پارٹی الیکشن میں صدر منتخب ہونے کے بعد ن لیگ کے مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ قوم کے دل کی خواہش ہے کہ نواز شریف توقعات پوری کرے گا ،میری بھی خواہش ہے کہ اپنے کارکنوں کی توقعات پر پورا اتر سکوں ،تیسر بار وزیراعظم منتخب کراکے عوام نے میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی ہے جسے پورا کرنے کے لیے شبانہ روز محنت کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ 2013میں پاکستان تباہی کے دہانے پر کھڑا تھا ،ملک میں بدترین دہشت گرد ی،18سے 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی اور اقتصادی طور پر بھی صورتحال بہت خراب تھی ،لیکن آج 2016کے حالات میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیک نیتی سے کام کیا اور قوم کے ایک ایک پیسے کو امانت سمجھ کر خرچ کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہر دور میں کوئی نہ کوئی ڈگ ڈگی بجانے والا آجاتا ہے ،ہم بھی گھبرانے والے نہیں ہیں ،آج ڈگ ڈگی بجانے والوں کا حال یہ ہے کہ وہ آج بھی اپنا کا کر رہے ہیں ،وہ جھوٹ پر جھوٹ بول کر لوگوں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈگ ڈگی بجانے والوں کو ایک صوبے میں موقع دیا گیا ،اگر وہ کام کر کے دکھاتے تو لوگ ان کی تعریف کرتے ،انہوں نے کنٹینر پر ناچ کر وقت گزار دیا اور کے پی کے کے لوگ دیکھتے ہی رہ گئے ۔ نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو ایک ایک جلسہ کرنے کے لیے کئی کئی مہینے محنت کرنی پڑتی ہے ،اس بار لوگ نہیں آئیں گے کیو نکہ آپ کا اصل چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ 2018میں کے پی کے میں مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی ۔