تحصیل ہٹیاں بالااور لیپہ کا نام تبدیل کردیاگیا

مظفرآباد(صباح نیوز)حکومت آزادکشمیرنے ضلع جہلم ویلی میں واقع تحصیل ہٹیاں بالا کا نام تبدیل کر کے اس کے اصل تاریخی نام کی نسبت سے تحصیل اوڑی اورتحصیل لیپہ کا نام تبدیل کر کے اس کے اصل تاریخی نام کی نسبت سے تحصیل کرناہ رکھے جانے کے علاوہ آئندہ جملہ سرکاری ریکارڈ اورخطہ وکتابت میں ہر دو تحصیل ؍سب ڈویژن ہاء کا نام تحصیل اوڑی اور تحصیل کرناہ لکھے اور پڑھے جانے کی منظوری دی ہے جس کا بورڈ آف ریونیو سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔