ایف سی بلوچستان کی افغان بارڈر پولیس کو عید کی مبارکباد،فرنٹیئر کور کی جانب سے مٹھائی کاتحفہ :آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف سی بلوچستان نے افغان بارڈر پولیس کو عید کی مبارکباد دی اورمٹھائی کا تحفہ بھی دیا گیا ۔
بینظیر بھٹو قتل کیس میں انصاف کے لیے ان کے ورثا نے کچھ نہیں کیا، سعد رفیق
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر بلوچستان فرنٹیئر کور نے ہمسایہ ملک افغانستان کے بارڈر پر تعینات افغانی پولیس کو عید کی مبارکباد پیش کی اورخوشی کے اس موقع پر نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان کی جانب سے افغان حکام کو مٹھائی بھی دی گئی۔واضح رہے کہ کل 10ذی الحج کو ملک کو بھر میں عید الاضحی منائی جائے گی اور تمام فرزندان اسلام اللہ کے حضور میں اپنی استطاعت کے مطابق جانوروں کی قربانیاں پیش کریں گے ۔