اگر بھارت کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن جیسی حکمت عملیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان محدود پیمانے پر تباہی پھیلانے والے چھوٹے ایٹمی ہتھیار آگے لے آئے گا ،برطانوی جریدے کا بڑا دعویٰ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال ستمبر میں ایک مبینہ سرجیکل سٹرائیک کے ذریعے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے 6انچ کے سینے میں جھوٹ کی ہوا بھر کر اسے 56انچ کا ثابت کرنے کا ڈرامائی اہتمام کیا، حالانکہ اس سرجیکل سٹرائیک کو ڈاکٹر وید پرتاب ویدک سمیت بھارت کے صفِ اول کے صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے ’فرضیکل سٹرائیک‘ کا نام دے رکھا ہے۔ اس فرضیکل سٹرائیک کے بعد نئے نویلے بھارتی آرمی چیف نے بھی ادھر ادھر دیکھ کر بہادر ہونے کی جر ات کی اور مزید ایسی فرضیکل سٹرائیکس کرنے کا اعلان کر ڈالا۔
میانمار کے جے ایف تھنڈر طیارے تیار کرنے کے لیے پاکستان سے لائسنس حاصل کرنے کے مذاکرات
تاہم اب برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے بھارت کو ایسا آئینہ دکھا دیا ہے جس نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ”اگر بھارت اس طرح کی حکمت عملیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان اپنے محدود پیمانے پر تباہی پھیلانے والے چھوٹے ایٹمی ہتھیار آگے لے آئے گا، جن کا بھارت کے پاس کوئی توڑ نہیں ہے۔“
رپورٹ کے مطابق بھارت ایک عرصے تک اپنی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن سے انکار کرتا آیا ہے تاہم اس فرضیکل سٹرائیک کے بعد پہلی بار بھارتی آرمی چیف نے اس راز سے پردہ اٹھایا اور اعتراف کیا کہ بھارت کولڈسٹارٹ ڈاکٹرائن پر کام کر رہا ہے۔ اب تک بھارت کے اپنی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کو خفیہ رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ ایسے فوجی آپریشنز کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا۔ جریدے نے لکھا ہے کہ ”بلاشبہ 2008ءکے ممبئی حملوں کے بعد بھارتی آرمی چیف نے اپنی حکومت کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ اس کی فوج پاکستان سے جنگ لڑنے کے لیے تیار نہیں ہے۔“
ایران سب پر بازی لے گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کو سبق سکھانے کیلئے وہ کام کردیا جس سے امریکہ کو سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے، اگر تمام اسلامی ممالک یہ کام کردیں تو دنوں میں سپرپاور کی کمر ٹوٹ جائے
کنگز کالج لندن کے حربی امور کے ماہر والٹر لیڈونگ نے جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اب بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت بھارت آپریشنز کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے یا نہیں۔ اگر بھارتی فوج کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن پر عمل پیرا رہتی ہے تو اسے دنیا کے غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھارتی آرمی چیف نے جس طرح کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کا برملا اعتراف کیا ہے اس سے پاکستان کو چھوٹے ایٹم بموں کی تیاری اور انہیں بھارت کے خلاف استعمال کرنے کا جواز مل جائے گا۔ بھارت اپنی بدحواسی میں یہ ہی نہیں سمجھ پایا کہ سرجیکل سٹرائیک کا اصل مطلب کیا ہے،لیکن اس کے سرجیکل سٹرائیک کے شور شرابے سے پاکستان میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستانی حکام پہلے ہی بھارت کے کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کسی بھی آپریشن کی صورت میں ایٹمی حملہ کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ روایتی جنگ میں دشمن کو کنفیوژ کردیناآپ کو فتح کی طرف لیجا سکتا ہے لیکن جب دونوں طرف ایٹمی طاقتیں موجود ہوں تو یقینا ایسےاقدام تباہی کی طرف لیجاتے ہیں۔“