اسلام آباد ہائیکورٹ،اسحاق ڈار کی فردجرم کی کارروائی معطل کرنے اور ٹرائل روکنے کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ،اسحاق ڈار کی فردجرم کی کارروائی معطل کرنے اور ٹرائل ...
اسلام آباد ہائیکورٹ،اسحاق ڈار کی فردجرم کی کارروائی معطل کرنے اور ٹرائل روکنے کی درخواستیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم کی کارروائی معطل کرنے اور ٹرائل روکنے کی درخواستیں مستردکردیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دائر کردہ درخواستوں کی سماعت ہوئی،درخواستوں کی سماعت جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، دوران سماعت اسحاق ڈار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے اورنیب کی جانب سے عبوری ریفرنس داخل کرایا گیا ہے اس لئے حتمی ریفرنس داخل ہونے تک ٹرائل روکا جائے ۔
جسٹس اطہر من اللہ نے اسحاق ڈار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے فرد جرم عائد کرنے کی چارج شیٹ ساتھ نہیں لگائی جس پر وزیر خزانہ کے وکیل نے بتایا کہ ابھی تک شیٹ فراہم نہیں کی گئی۔ جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر فرد جرم عائد ہوچکی تو حکم کیسے معطل کریں، آپ کی یہ درخواست تو غیر موثر ہوچکی ہے۔جس پر عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔

مزید پڑھیں:۔” میری نواز شریف سے انتہائی ادب سے گزارش ہے کہ۔۔۔“شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں تقریر کے دوران ہی ایسی تہلکہ خیز بات کہہ دی کہ اپنے بڑے بھائی کے بھی ہوش اڑ گئے

مزید :

قومی -اہم خبریں -