پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکنان کا عمران خان کی رہائش پر دھرنا، پارٹی رہنماءگھر میں محصور

پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکنان کا عمران خان کی رہائش پر دھرنا، پارٹی ...
پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکنان کا عمران خان کی رہائش پر دھرنا، پارٹی رہنماءگھر میں محصور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حکومت کے خلاف دھرنے دینے میں مشہور ہیں مگر اب ان کے اپنے کارکن بھی انہی کے خلاف دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں ،پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکن بنی گالہ میں سربراہ تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دئیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گھر میں موجود پارٹی رہنماءمحصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے خلاف تقریر، فریال تالپور نے عمران خان کو 1ارب روپے کا نوٹس بھجوا دیا
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے، مظاہرین نے گھر کا مرکزی دروازہ اور راستہ بھی بلاک کردیا ہے، کارکنوں کے دھرنے کی وجہ سے پہلے سے گھر میں آئے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماءپھنس کر رہ گئے ہیں۔مظاہرین پی ٹی آئی بلوچستان کو دو ریجن میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف بلوچستان کو دو ریجن میں تقسیم کردیا جاتا ہے تو وہ دیگر سیاسی جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے کے قابل ہو جائیں گے۔

مزید :

قومی -