ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا
ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو  (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے بھارت کے کیلاش سدھارتی کے ساتھ مشترکہ طورپر امن کا نوبل انعام 2014ءجیت لیااور اس کے ساتھ نوبل انعام حاصل کرنیوالی دوسری پاکستانی بن گئیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملالہ اور کیلاش ستیارتھی کو یہ ایوارڈ ان کی ’بچوں اور نوجوانوں کی استحصال کے خلاف جدوجہد اور تمام بچوں کے لیے تعلیم کے حق کے لیے کوششوں پر دیا گیا گیا۔‘نوبیل کی انعامی رقم 12 لاکھ ڈالر کے قریب ہے، ملالہ اور کیلاش کو اس کا نصف حصہ ملے گا۔

 یادرہے کہ گذشتہ سال بھی ملالہ یوسفزئی کونامزدکیاگیاتھا لیکن اُس وقت شام میں کیمیائی مواد تلف کرنیوالے ادارے کو یہ انعام دیاگیاتھا۔
 ملالہ یوسفزئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں رہنے پر امن کا نوبل انعام دیاگیاجبکہ کیلاش سدھارتھی 1990ءسے بھارت میں چائلڈ لیبر کے خلاف کام کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عبدالسلام کو 1979ءمیں فزکس میں نوبل انعام ملاتھااوراب ملالہ یوسفزئی نے یہ انعام اپنے نام کیا۔
1903ءسے 2014ءتک 103شخصیات اور 25عالمی تنظیموں کو امن کا نوبل انعام مل چکاہے ، ریڈکراس کو تین مرتبہ اور اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین کو دومرتبہ نوبل انعام دیاجاچکاہے ۔
ایوارڈجیتنے والی شخصیات میں انورسادات ، یاسر عرفات ، نیلسن منڈیلا، مدرٹریسا، آنگ سانگ سوکی ، کوفی عنان اور میخائل گورباچوف بھی شامل ہیں ۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف نے ملالہ کے انعام جیتنے پر مباردکباددیتے ہوئے کہاکہ ایوارڈ ملنا عظیم مقصد کی فتح ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ ملالہ پاکستان کا فخر ہے اورہر پاکستانی کو جیت پر خوشی ہے ۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ ملالہ شاید دنیا کی پہلا شخصیت ہے جسے اتنی کم عمری میں ایوارڈملا، سوات اورپاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، امیدکرتے ہیں کہ امن ایوارڈ سے پاکستان کا امیج بہترہوگا۔
آمنہ تاثیر، شرمیلافاروقی ، آصفہ زرداری اورشرمین عبید چنائے نے کہاکہ دنیا بھر میں ایسی لڑکیاں ہیں جوآگے بڑھ سکتی ہیں ، پاکستان کو ایوارڈ جیتنے پر جشن مناناچاہیے ۔

مزید :

قومی -Headlines -