شریف خاندان کی سیاست 6ماہ میں ختم ہوجائے گی:شیخ رشید

لندن(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے شریف خاندان کی سیاست اگلے 6 ماہ میں ختم ہوجائے گی ۔
پاکستانی فنکاروں کو نظرانداز کرنے سے ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے:مائرہ خان
تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم لیگ ن میں کئی افراد قیادت سے ناراض ہیں اور جلد ہی ان سب کے نام منظر عام پر آجائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے جو کچھ کیا وہ بالکل درست تھا لیکن ان کی جانب سے یہ سب کچھ تھوڑا تاخیر سے کیا گیا ، اگر وہ یہ سب اقدامات پہلے اٹھاتے تو آج حالات قدرے مختلف ہوتے۔