پاناما کیس میں وزیر اعظم کے وکیل کے دلائل کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر نیند کا غلبہ، نعیم بخاری بھی سوتے رہے

پاناما کیس میں وزیر اعظم کے وکیل کے دلائل کے دوران عمران خان اور شاہ محمود ...
پاناما کیس میں وزیر اعظم کے وکیل کے دلائل کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر نیند کا غلبہ، نعیم بخاری بھی سوتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر نیند کا غلبہ آگیا ۔

جیو نیوز کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کے سامنے وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان اپنے دلائل دے رہے ہیں ، کمرہ عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور نعیم بخاری موجود ہیں ۔

ترک مال بردار طیارہ کرغستان میں گر کر تباہ، 20افراد ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم علی خان کے دلائل کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی بار بار جمائیاں لیتے رہے جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری پر بھی نیند کا غلبہ چھایا رہا ۔

یاد رہے تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں جبکہ درخواست گزار شیخ رشید احمد کے دلائل بھی سنے جا چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -