عمران خان کے بعد اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان کے بعد اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے بھی وارنٹ گرفتاری ...
عمران خان کے بعد اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی وی پر حملے کے مبینہ الزامات پر پرویز خٹک کے وارنٹ گرفتاری خیبر پختونخوا پولیس کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود رولز کے تحت کسی بھی صوبے کے وزیراعلیٰ کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک قبل از وقت ضمانت کرائیں گے جس کے لئے وکلاءپینل تشکیل دیدیا گیا ہے اور آئندہ دو روز کے دوران عدالت سے قبل از وقت ضمانت کرالی جائیگی۔

مزید :

قومی -