پاک فوج کیساتھ دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) 25رکنی آسڑیلین آرمی کرکٹ ٹیم پاک فوج کی دعوت پر لاہور پہنچ گئی ۔
ابتک نیوز کے مطابق آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کا دستہ لاہور پہنچ گیا جہاں وہ پاک فوج کیساتھ تین میچ کھیلے گی ۔
پاک فوج کے زیر اہتمام پہلی انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ، 16ممالک کی فوجی ٹیمیں شریک
آرئی آیس پی آر کا کہنا ہے کہ آسٹریلین ٹیم پاکستان آرمی ٹیم سے دوستانہ میچزکھیلے گی اورآسٹریلین ٹیم کے دورے سے پاکستان کادنیامیں مثبت امیج پیداہوگا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آسڑیلین کرکٹ ٹیم کے آنے سے پاکستان کاامیج دنیاکے سامنے بلندہوگا،آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم 23،21،19 اکتوبرکومیچ کھیلے گی۔ تما م میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔