مائنس الطاف حسین فارمولے کو ایم کیو ایم لندن کی قیادت نے مسترد کردیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ مائنس الطاف حسین فارمولے کو ایم کیو ایم لندن کی قیادت نے مسترد کردیا ہے ،الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کچھ بھی نہیں ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اپنی ذات میں ایم کیو ایم ہیں ،ان کے بغیر ایم کیو ایم کچھ بھی نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور مہاجروں کو کوئی الگ نہیں کر سکتا ۔