ایک مجرم کو ہم وزیر اعظم نہیں دیکھ سکتے، تلاشی دیں یا استعفیٰ،جس کام سے دباﺅ بڑھے گا وہ کریں گے: عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تلاشی دیں یا استعفیٰ،ایک مجرم کو ہم وزیر اعظم نہیں دیکھ سکتے،جس کام سے دباﺅ بڑھے گا وہ کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ”دنیا کامران خان“کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے اور جلسے کسی وجہ سے ہوتے ہیں،10لاکھ لوگ آئیں گے تو سب کام بند ہو جائیں گے،انسانوں کو ہجوم ہوگا،ایمبولینس اور ہسپتالوں کے لئے راستہ کھلا ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو بھی زیادہ پریشان نہیں کریں گے،ایک مجرم کو ہم وزیر اعظم نہیں دیکھ سکتے،نیب بھی وزیر اعظم کا احتساب نہ کرسکا،اسلام آباد سے لاکڈاون کے بعد دھرنے نہیں ہوں گے،ریاستی اداروں نے کچھ بھی نہیں کرنا،سپریم کورٹ کو بھی بند نہیں کریں گے،وزیر اعظم کو پریشر میں ڈالیں گے جس چیز سے پریشر بڑھے گا ہم وہی کریں گے
انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف بادشاہ بن ر ہے ہیںسپریم کورٹ نے بھی کہا ہے،ان کے بچے بھی بادشاہت کر رہے ہیں، یہ کوئی جمہوریت نہیں ہے،سپریم کورٹ میں جانا اور سڑکوں میں آنا ہمارا حق ہے،ہمیں مجبور کیا گیا کہ ہم سڑکوں پر نکلیں،حکومت کے پاس دو آپشنز ہیں تلاشی دیں یا استعفی ۔
عمران خان کا طاہر القادری کو ٹیلیفون ،دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی
انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے نیب کو جان بوجھ کر ختم کیا،آئس لینڈ میں احتجاج کے بعد جمہوریت مضبوط ہوئی،ادارے کہتے ہیں کوئی قانون نہیں ،نواز شریف کا اخلاقی جواز نہیں ہے وزیر اعظم بننے کے لئے،ہمارے ساتھ مزاق کیا جا رہا ہے،آصف زرداری اور نواز شریف نے مل کر نیب کا چیئر مین لگایا،خواجہ آصف نے نواز شریف کو کہا کہ لوگ پاناما لیکس کو بھول؛ جائیں گے،انہوں نے مل کر ملک کو لوٹا اور ایک دوسرے کو بچاتے تھے اور کرپٹ کہتے تھے مشکل وقت میں ان سب کے مفاد ایک ہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،اگر پولیس نے تشدد کیا تو اس کا رد عمل ہوگا،اگر انہوں نے ایسی کوئی کوشش کی تو حکومت کا اپنا نقصان ہوگا۔