بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو ز بنا کر والدین کو بلیک میل کرنے والا سکول پرنسپل پولیس نے گرفتار کر لیا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخواہ پولیس نے نجی سکول کے پرنسپل کو طلبہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر ان کے والدین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ، پرنسپل کے مکروہ اور انسانیت سوز دھندے کو اسی سکول کے ایک طالب علم نے بے نقاب کیا۔
پاک ترک فوجی تعلقات، ترکی نے ائرچیف سہیل امان کو لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نواز دیا
خیبر پختونخواہ پولیس نے انسانیت سوز اور مکروہ دھندے میں ملوث حیات آباد میں واقع نجی سکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتاری کے بعد ملزم کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آ گئے۔ پولیس کے مطابق نجی سکول کے گرفتار پرنسپل عطاءاللہ مروت نے سکول کو قحبہ خانے میں تبدیل کر رکھا تھا۔ ملزم ویڈیو کے ذریعے بچوں کے والدین کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔ ٹیکسی ڈرائیور بن کر باہر سے برے لوگوں کو بھی سکول میں لاتا تھا۔ملزم کے قبضے سے منشیات اور پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پرنسپل کے حوالے سے تمام شواہد جمع کریں گے، پرنسپل کے حوالے سے موصول شکایات میں اکثریت حقیت پر مبنی ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ سکول میں غیراخلاقی سرگرمیوں کی تصدیق کے بعد کارروائی کی گئی ہے