جعلی مینڈیٹ لینے والوں کو خیبرپختونخوا میں دفن کریں گے: مولانا فضل الرحمان

جعلی مینڈیٹ لینے والوں کو خیبرپختونخوا میں دفن کریں گے: مولانا فضل الرحمان
جعلی مینڈیٹ لینے والوں کو خیبرپختونخوا میں دفن کریں گے: مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے پشتون علاقے میں یہودی کلچر کو فروغ دینے والوں کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا، ہم اپنی تہذیب اور مذہب کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کو الجزائر نہیں بنانا چاہتے، ہم اپنی تہذیب اور مذہب کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، ہم مغرب کا کوئی بھی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہم نے بہت سے غلط فیصلے برداشت کئے اور اب بھی کر رہے ہیں لیکن ہم حق کی بات کریں گے جو لوگ جمہوریت کا انکار کرتے تھے ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ لینے والی نئی قوتوں کو خیبرپختونخوا میں دفن کریں گے، شرائط کو تسلیم کیا گیا تو وفاقی حکومت میں شامل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ترجیحات مسلم لیگ ن کے سامنے رکھی ہیں، جے یو آئی (ف ) کی پارلیمانی پارٹی باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتوں کے جبر کا مقابلہ کرنا ہماری تاریخ ہے،ہمارے کارکنوں کو جائز اور قانونی احتجاجی سے روکا جا رہا ہے۔