پی سی بی نے شاہد آفریدی کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ،کیا کیا ؟جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کر کٹ بورڈ اور قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفریدی کے درمیان دور یاں بڑھتی جا رہی ہیں ،ایک طرف شاہد آفریدی نے پی سی بی سے فیئر ویل لینے سے انکار کردیا ہے تو دوسری جانب پی سی بی بھی شاہد آفریدی کے افغان کرکٹ لیگ کھیلنے سے نا خوش دکھائی دے رہا ہے۔شاہد آفریدی نے افغان کرکٹ لیگ کھیلنے کا اعلان کیا تھا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے افغان کرکٹ لیگ کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کرکٹرز نے این او سی مانگا انہیں افغان کرکٹ لیگ کے لیے این او سی دینے سے انکار کیا جا چکا ہے تاہم شاہد آفریدی نے افغان لیگ کے لیے این او سی مانگنے کے لیے تاحال رابطہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹ بورڈ سے تعلقات کشیدہ ہیں ،شاہد آفریدی کو خود سوچنا چاہیے ،شاہد آفریدی بگ بیش کی این او سی کے لیے پی سی بی سے رابطہ کر چکے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کشیدہ ہیں ایسی صورتحال میں ہمارے کھلاڑیوں کو افغانستان نہیں جانا چاہیے تاہم جب حالات بہتر ہوں تو افغانستان جا کر کرکٹ کھیلنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
مزید خبریں:”پاکستانیو۔۔۔! ٹکٹیں خرید لو“ ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت شروع، کہاں سے اور کیسے خریدنی ہیں؟ جلدی جلدی تمام تفصیلات جان لیں، کہیں دیر نہ ہو جائے