قومی ہاکی ٹیم آئرلینڈ سے بھی ہار گئی ، پاکستان تاریخ میں پہلی باراولمپکس سے آوٹ

قومی ہاکی ٹیم آئرلینڈ سے بھی ہار گئی ، پاکستان تاریخ میں پہلی باراولمپکس سے ...
قومی ہاکی ٹیم آئرلینڈ سے بھی ہار گئی ، پاکستان تاریخ میں پہلی باراولمپکس سے آوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انٹورپ (ویب ڈیسک )ورلڈ ہاکی لیگ کے کلاسیفکیشن میچ میں آئرلینڈ کے ہاتھو ں شکست کے بعد تاریخ میں پہلی بار پاکستان اولمپکس سے آو¿ٹ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 2016میں برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ہونیوالے اولمپکس کے کوالیفائنگ راو¿نڈمیں بلیجیئم کے شہر انٹورپ میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ کے کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوا۔میچ کا آغاز انتہائی سست روی سے ہوا اور پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کے سبب ابتدائی تین کوارٹرز میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔اس دوران قومی ٹیم کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن کھلاڑی گیند کو جال میں نہ پہنچا سکے۔چوتھے کوارٹر کے آغاز پر آئرلینڈ کو پنلٹی کارنر ملا جس پرآئرش کھلاڑی ایلن سوتھرن نے گول کرکے آئرلینڈ کو ایک صفر کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور آئرلینڈ نے میچ میں فتح اپنے نام کر کے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان اولمپکس کی دوڑ سے باہر ہو گیا جہاں اسے عالمی مقابلوں میں اپنی رسائی کے امکانات برقرار رکھنے کیلئے اس میچ میں لازمی فتح درکار تھی۔اس شکست کے بعد گزشتہ سال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرنے والی پاکستانی ٹیم اب اولمپکس میں رسائی کے حق سے بھی محروم ہو چکی ہے۔ایونٹ میں ساتویں پوزیشن کیلئے اب پاکستان کا مقابلہ کل فرانس سے ہوگا۔پاکستان کو 1960کے روم اولمپکس، 1968 کے میکسیکو اولمپکس اور 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔گرین شرٹس نے 1956 کے میلبورن اولمپکس، 1964 کے ٹوکیو اور 1972 کے میونخ اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ 1976 کے مونٹریال اور 1992 کے بارسلونا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

مزید :

کھیل -