اگر کوچ ہوتا تو پوری پی ایس ایل دیکھتا ، آفریدی میں بیٹنگ کی کوئی تیکنیک نہیں ،سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے: وسیم اکرم

اگر کوچ ہوتا تو پوری پی ایس ایل دیکھتا ، آفریدی میں بیٹنگ کی کوئی تیکنیک نہیں ...
اگر کوچ ہوتا تو پوری پی ایس ایل دیکھتا ، آفریدی میں بیٹنگ کی کوئی تیکنیک نہیں ،سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے: وسیم اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اگر میں کوچ ہوتا تو پوری پی ایس ایل گراٖئونڈ میں آکر دیکھتا ، آفریدی میں بیٹنگ کی کوئی تیکنیک نہیں ہے ، ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ابھی ورلڈ کپ کھیلنے جارہے ہیں بجائے اس کے کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جاتا الٹا ایک کمیٹی بنا کر انہیں مزید پریشر میں لایا جارہا ہے ۔ ایشیا کپ میں شکست کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی مخالفت کرتاہوں ، ایک ایسی کمیٹی جس میں صرف 2 کرکٹر ہیں جبکہ باقی لوگ نان کرکٹرز تو وہ کیا تحقیقات کرسکتے ہیں۔20 سال سے جانتا ہوں شاہد آفریدی میں کوئی تیکنیک نہیں ہے ، وہ ہر حالت میں ایسے ہی 2 چار گیندیں ہی کھیلے گاہم نے اسے ایسا ہی بیٹسمین بنایا ہے لیکن وہ بولر بہت اچھا ہے،صورتحال کے مطابق اوپر کے 6 پلیئر ہی کھیلیں آفریدی اپنے نمبر پر اپنا نیچرل کھیل ہی کھیلے گا۔
انہوں نے وقار یونس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وقار نے ٹھیک کہا تھا کہ کوچ کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونا چاہیے ، کوچ کو کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا اندازہ لگانے کیلئے پوری پی ایس ایل دیکھنی چاہیے تھی میں کوچ ہوتا تو پوری پی ایس ایل گراو¿نڈ میں آکر دیکھتا۔ پی ایس ایل میں ہماری پلاننگ تھی کہ ہم نے کس طرح پرفارم کرنا ہے اور کہاں جا کر پرفارمنس میں بہتری لانی ہے اور اسی وجہ سے ٹورنامنٹ جیتا۔ مصباح الحق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکا ہے وہ پی ایس ایل کیلئے بہترین کپتان ہے لیکن پاکستان کی قومی ٹیم کیلئے شاہد آفریدی سے بہتر کوئی چوائس نہیں ہے۔
قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں ٹیم کی کوئی پلاننگ نہیں تھی ٹیم کی پرفارمنس پر افسوس ہوا ہے۔ میچ میں لڑکے بڑے گھبرائے ہوئے تھے۔ پاکستان ٹیم کا مذاق اڑانے والوں کو شرم آنی چاہیے ایک میچ ہارنے پر ہم لوگ ٹیم کو عرش سے فرش پر لے آتے ہیں بڑی بڑی ٹیمیں ہارتی ہیں مگر کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا ، سوشل میڈیا پر ٹیم کی ٹرالنگ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔
ورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کی شمولیت کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں ؟ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا یہ حکومتوں کا معاملہ ہے سیکیورٹی کے مسائل ہیں توٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہیے لیکن اگر بھارتی حکومت یقین دہانی کراتی ہے تو ٹیم کو سیکیورٹی ملے گی اور ضرور جانا چاہیے۔
قومی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج تک کسی نے آفر نہیں کی اور جب تک مجھے آفر نہیں ہوگی تو میں کیسے حامی بھر سکتا ہوں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -