شاہ رخ خان نے پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سیریز کرانے کی پیشکش کر دی

شاہ رخ خان نے پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سیریز کرانے کی ...
شاہ رخ خان نے پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سیریز کرانے کی پیشکش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ سٹار اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سیریز کرانے کی پیشکش کر دی۔

جیو نیوز کے مطابق شاہ رخ خان نے پاکستان سپر لیگ میں فتخ حاحل کرنے والی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کرا ئی جائے ۔

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ 

اپنے بیان میں شاہ رخ خان نے کہا کہ دونوں حکومتیں رضامند ہو جائیں تو سیریز دبئی یا لندن میں کراسکتے ہیں اور ایک بار یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو دونوں ممالک کے درمیان انٹرنیشنل لیول پر بھی کرکٹ کی راہ ہموار ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی شاہ رخ خان کی تجویز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پر امید ہیں اور امکان ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جلد سیریز کا اعلان ہو سکتا ہے ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -