آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2وکٹوں سے ...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسٹل(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 218رنز بنائے جبکہ انگلینڈ نے مقررہ ہدف پچاسویں اور میں8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت،2افراد شہید 10زخمی
جنوبی افریقہ کے 218رنز کے ہدف کے تعاقب انگلینڈ کی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 42رنز کی شاندار پارٹنر شپ مہیا کی ، لورن ونفیلڈ 20،ٹیمی بیومنٹ نے15رنز بنائے ۔ انگلش ٹیم کی جانب سے تیسری وکٹ کی شراکت میں 78رنز بنائے گئے جبکہ سارا ٹیلر54رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سنی لوس اور بیونا خاکا نے2،2شکار کئے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا مگر اس کی اوپننگ جوڑی جم کر کھیل نہ سکی اور لیزلے لی 7رنز بنا کر آوٹ ہوگئیں جبکہ لوار ا والورڈٹ نے66رنز کی شاندار اننگر کھیلی، جنوبی افرقیہ کی جانب سے میگنن دوپریز 76رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ انگلینڈ نے فیلڈنگ اور باﺅلنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا انیا شربوسلے، نتالی، جینی گن، ہیتھر نائٹ نے 1،1جنوبی افریقہ کی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید :

کھیل -