محسن ملت مولانا سید صفدر حسین نجفی کی پچیسویں برسی 3دسمبر کو منائی جائے گی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بانی صدر اور جامعتہ المنتظر کے سابق پرنسپل محسن ملت مولانا سید صفدر حسین نجفی کی پچیسویں برسی 3۔ دسمبر کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام مدارس میں مرحوم کے ایصال ثوا ب کے لئے قرآن خوانی ہوگی۔ ان کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس مارچ2016 میں جامعتہ المنتظر کے ہاسٹل کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے افتتاح اور حوزہ علمیہ کے سالانہ جلسے کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔ جس میں سیاسی اور مذہبی شخصیات اور علما کرام شریک ہوں گے۔
مولانا صفدر حسین نجفی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور تحریک جعفریہ کے بانی علمامیں سے تھے۔ جبکہ امامیہ آرگنائزیشن، وفاق علما شیعہ پاکستان اور دیگر قومی تنظیموں کو محسن ملت کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ انہوں نے قائدین ملت جعفریہ مفتی جعفرحسین مرحوم، علامہ شہید عارف حسین الحسینی اور علامہ ساجد علی نقوی کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 3۔ دسمبر1989 کو رحلت فرما گئے۔ ان کی کاوشوں سے پاکستان کے طول و عرض میں مدارس دینیہ کا جال بچھا ہوا ہے۔ جبکہ متعدد کتابیں بھی تصنیف کیں اور ترجمے کئے۔