فری عمرے پر جانے والی خاتون سعودی ایئرپورٹ پر گرفتار

فری عمرے پر جانے والی خاتون سعودی ایئرپورٹ پر گرفتار
فری عمرے پر جانے والی خاتون سعودی ایئرپورٹ پر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )فری عمرے پر جانے والی ہری پور کی خاتون کو سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فری عمرے پر جانے والی غازی صوبڑا سٹی کی رہائشی خاتون کو خشک فروٹ کے پارسل میں 6 کلو منشیات دھوکے سے تھما دی گئی تھیں۔ خاتون کو مفت عمرے کے نام پر ایک مقامی شخص نے بھیجا تھا۔
خاتون کو سعودی ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے والے ان کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔