گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر سید امجد زیدی نے استعفیٰ دے دیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر سید امجد زیدی نے استعفیٰ دے دیا
گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر سید امجد زیدی نے استعفیٰ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر سید امجد زیدی نے استعفیٰ دے دیا۔

جیو نیوز کے مطابق   وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ امجد زیدی نے استعفیٰ طے شدہ پارٹی معاہدے کے تحت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیکر کے عہدے کے لیے ڈپٹی سپیکر احمد ایڈوکیٹ کو نامزد کیا ہے، وعدہ پورا کرنے پر امجد زیدی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس سے پہلے امجد زیدی کے خلاف پی ٹی آئی کی مخلوط حکومت ہی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی تھی۔