نواز شریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں معمول کا طبی معائنہ
لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف معمول کے طبی معائنے کے لئے شریف میڈیکل کمپلیکس جاتی امراء پہنچے جہاں انکے ذاتی معالجین کی ٹیم نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے معمول کے طبی ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ جس کے بعد نواز شریف واپس اپنی رہائشگاہ روانہ ہو گئے۔
نواز شریف