لیپ ٹاپ سکیم کئے پہلے فیز کا افتتاح، ہونہار طلبہ آج کے سپر سٹا ر: مریم نواز

    لیپ ٹاپ سکیم کئے پہلے فیز کا افتتاح، ہونہار طلبہ آج کے سپر سٹا ر: مریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             لاہور (جنرل رپورٹر، لیڈی ر پورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں۔  ہونہار سکالر شپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بیٹے، بیٹیاں اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نوجوان آج پاک فوج کو ساتھ کھڑے ہونے کا بھر پور میسج دے رہے ہیں۔ بچوں کی پاکستان سے محبت دیکھ مجھے امید ہوگئی کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں مجھے صرف آپ سے ایک وعدہ چاہیے کہ آپ کا جب بھی کوئی قدم اٹھے گا اس ملک کی بھلائی اور ترقی کے لئے اٹھے گا۔ نوجوان عہد کرلیں کہ ان کاہر قدم پاکستان کی بھلائی کیلئے ہوگا توپاکستان کے مستقبل کی اس سے بڑی کوئی ضمانت نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجابی بعد میں ہوں پہلے پاکستانی ہوں، دوسرے صوبوں کے بچے لیپ ٹاپ کے لئے میسج کرتے ہیں۔ باقی صوبوں کے وزراء اعلیٰ بھی اپنے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور سکالر شپ دیں۔ بچوں کو سکالر شپ،لیپ ٹاپ، ای بائیکس سمیت سب کچھ دیں کیونکہ یہی ہمارا مستقبل ہے۔ہونہار طلبہ آج کے سپر سٹار ہیں، طلبہ سے محبت اور احترام کا رشتہ تاحیات قائم رہے گا۔لیپ ٹاپ دیکھ کر بچوں کو مریم نوازشریف کی چاہت نظر آئے گی۔ ہونہارسکالر شپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم میں تھوڑا ٹائم لگا جس کی وجہ سے میں ہرروز بچوں کو مس کرتی رہی۔ ہر میٹنگ کے لئے وقت مختص کیا جاتا ہے مگر طلبہ کے لئے وقت کی کوئی لمٹ نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آج کل لوگ سیاست کو برا سمجھتے ہیں لیکن سیاست عبادت ہے۔ ساڑھے12لاکھ مزدوروں کو ماہانہ 3ہزارسبسڈی کے لئے راشن کارڈ دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنے بچوں کے درمیان بیٹھ کرمیرا دل سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے۔ لاہور ڈویژن کے14ہزار بچوں کومیرٹ پر بلاامتیاز لیپ ٹاپ دیئے جارہے ہیں۔لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ دیتے ہوئے کسی نے نہیں پوچھا کہ آپ کا تعلق کس جماعت سے ہے۔ ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم میں 60فیصد طالبات ہونے پر خوش ہوں۔ سب بچوں اور والدین سے درخواست کرتی ہوں کہ میرا شکریہ ادا نہیں کرنا، بلکہ یہ آپ کا حق ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں کو سکالر شپ یا لیپ ٹاپ نہیں بلکہ شاباش دینے آئی ہوں۔ طلبہ کی کامیابی پر جتنی خوشی ان کے والدین کو ہوتی ہے ان سے زیادہ میں خوش ہوں۔  طلبہ کی کامیابی پر جتنا فخر والدین محسوس کرتے ہیں اتنا ہی فخر مجھے بھی ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ طلبہ کے تمام خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مختص کر دیئے ہیں۔لیپ ٹاپ کے لئے تقریباً ایک لاکھ  درخواستیں موصول ہوئیں، بچے بار بار ڈیمانڈ کررہے تھے۔میرٹ پر بچوں کو سکالر شپ اورلیپ ٹاپ ملنے سے پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا۔ سکالرشپ، لیپ ٹاپ اور ای بائیکس ایک بہانہ ہے میں مجھے اپنے بیٹے اور بیٹیوں سے ملنا ہوتا ہے۔دنیا ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہوچکی ہے اس کے لئے لیپ ٹاپ بہت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ،عوام، اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے سامنے سرخرو ہوں کہ ایک بھی سکالر شپ اور لیپ ٹاپ بغیر میرٹ نہیں دیا۔پنجاب کے تمام طلبہ جو میرٹ پر پورا اترے ان سب کو لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں۔ پنجاب میں رہنے والے تمام ہونہار طلبہ کے تمام خوابوں کو پورا کیا جائے گا۔ ہر سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کو شاباش دیتی ہوں۔ رانا سکندر حیات پنجاب کے تمام طلبہ میں بہت شہرت رکھتے اور مقبول ہیں۔ رانا سکندر حیات نے جس طرح بچوں کا خیال رکھا ہے جس پر مجھے بہت فخر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ میری کابینہ میں زیادہ تر نوجوان وزراء شامل ہیں۔ جن گھروں میں وسائل نہیں ان بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے پر ان کے والدین کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہوں۔خراج تحسین ان بچیوں کو جنہوں نے کم وسائل میں بھی اپنے والدین کا سر جھکنے نہیں دیا۔محمد نوازشریف اور شہبازشریف کے دور میں جاری لیپ ٹاپ سکیم کو پچھلے پانچ سال تک بند رکھا گیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے آج لیپ ٹاپ کا دوبارہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ہونہار سکالر شپ کا آغاز30ہزار سے کیا اور بچوں کی ڈیمانڈ دیکھ کر 50ہزار کر دیا۔

مریم نواز

 لاہور (آن لائن) پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغازکر دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا۔ طلبہ کو پہلی مرتبہ 13thجنریشن کور آئی سیون کے لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کابھی آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر دیگر صوبوں 5ہزار طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا بھی آغازکر دیا گیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا ای پورٹل اوپن کر دیا گیا ہے۔پنجاب کے بعد سب سے زیادہ لیپ ٹاپ خیبرپختونخوا کے 3136 طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔ بلوچستان کے 938،آزاد جموں و کشمیر کے 517 اور گلگت بلتستان 410طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ ملیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف صدارتی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے تقریب میں آمد پر ہاتھ ہلا کر طلبہ کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا۔ ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کے تحت دو سے پانچ سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے طلبہ کے لئے 20ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ لاہور ڈویژن کے 27 سرکاری کالجز، 6 میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے 3121 طلبہ کے لئے 12کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ 13سرکاری یونیورسٹیاں،6 میڈیکل کالجز اور27 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خصوصی تقریب میں طلبہ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کوئین میری کالج کی طالبات کے دستے نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے گارڈ آف آنر پیش کرنے والی طالبات کو پیار کیا۔ تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سیلیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی۔ تقریب میں طلبہ نے ”سوہنی دھرتی“اور دیگر نغمے پیش کئے۔”سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد“ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خود ملی نغمہ گایا اور حاضرین بھی شامل ہوگئے۔ سوہنی دھرتی کے ملی نغمے سے تقریب کا ماحول پر اثر ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جب پاکستان کے نوجوان کہہ رہے ہیں ”قدم قدم آباد رہے“ تو ان شاء اللہ یہ دھرتی تا ابد آباد رہے گی۔

وزیراعلی

مزید :

صفحہ اول -