لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دیدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دیکر اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتوحات کوبریک لگا دی۔ اسلام آباد کو پانچ میچ جیتنے کے بعد چھٹے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا انیسواں میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ فخر زمان اور محمد نعیم نے اوپننگ کی دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 50 رنز بنائے محمد نعیم 22 رنز بنا کر دروشوئس کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان 44 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق 22 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ڈیرل مچل28 رنزبنا کر بین دروشوئس کی گیند پرحیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سیم بلنگز اور سکندر رضا نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 64 رنز کا اضافہ کیا۔ اننگز کی آخری دو گیندوں پر جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا سکندر رضا 39 رنز پر متبادل فیلڈر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور آصف علی بغیر کوئی سکور بنائے آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سیم بلنگز4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈراور عماد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو اور بین دروشوئس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 210 کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 16.5 اووروں میں 121 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔اینڈریز گوس 41,سلمان آغا 36, کپتان شاداب خان 13, صاحبزاہ فرحان 9, عماد وسیم 2 بین دروشوئس اوراعظم خان ایک ایک سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کی جانب حارث رؤف نے 4, سکندر رضا 3, سے شاہین شاہ آفریدی، آصف آفریدی اورٹام کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
میچ