امریکہ کا بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور 

امریکہ کا بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور 
امریکہ کا بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور کرلیا۔

امریکی دفاعی معاہدے کرنے والے ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

 ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کے مطابق معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت شامل ہیں۔دفاعی مبصر کا کہنا ہے کہ  معاہدے سے بھارت کی بحری نگرانی کی صلاحیت بڑھے گی۔

دوسری جانب امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد دےگا۔