پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، "را " کی لیک دستاویزات میں چونکا دینے والے انکشافات ،بھارتی میڈیا کو کیا ٹارگٹ دیا گیا تھا ۔۔؟ جانیے

پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، "را " کی لیک دستاویزات میں چونکا دینے والے ...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز  نکلی،لیک ہونیوالی   خفیہ دستاویز ات  میں چونکا دینے والے  انکشافات  سامنے آ ئے ہیں ۔

ذرائع نے  انکشاف کیا کہ""رادستاویز " کے مطابق  اس واقعے کو ابھارنے کے لیے یہ وقت بہت اہم ہوگا،میڈیا کے اثاثوں کو 36 سے 48 گھنٹے پہلے واقعے کی جگہ پر متحرک کیا جائے گا، ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔سیاحوں کی آمد و رفت کی نگرانی کے بہانے خاص جگہوں پر اپنے فیلڈ آپریٹرز  تعینات کیے جائیں گے ، حملے کے 2ے 4گھنٹے کے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے۔دھندلی ویڈیوز کی مدد سے واقعہ کی تصویریں دوبارہ بنائی جائیں گی۔مرکزی ہیش ٹیگ کے بجائے 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے غلط معلومات کی مہم چلائی جائے گی ۔آپریشن کے بعد تمام فیلڈ آپریٹو کے لیے بلیک اسٹیٹس کو قبول کیا جائے گا۔ آپریشن کے بعد تمام فیلڈ آپریٹو کے لیے بلیک اسٹیٹس کو قبول کیا جائے گا۔

"را دستاویزات میں متبادل منصوبے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ؛ 

شوپیاں میں متبادل نظام فعال کر دیا گیا ہے لیک ہونے کی صورت میں متبادل پلان کے طور پر کام کرے گا۔

کشمیر حملے کے بعد3 سے 48 گھنٹے کے اندر کارروائی کے لیے ٹائم ونڈوز مقرر کی جائیں گی .

ہندو ہلاکتوں کو صرف مخصوص غیر ریاستی پلیٹ فارمز تک محدود رکھنے کی ہدایت جاری کی جاتی ہے .
اننت ناگ اور کاندرا بل کوریڈور میں سادہ لباس میں ڈینٹرس سکواڈ تعینات کیا جائے گا .