صنم سعید نے ڈراما انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی

صنم سعید نے ڈراما انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی
صنم سعید نے ڈراما انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 

کراچی (آئی این پی)  معروف اداکارہ صنم سعید نے ڈراما انڈسٹری سے دوری کی وجہ بیان کردی۔

ایک  انٹرویو کے دوران  صنم سعید کا کہنا تھا کہ آج کل وہ بہت مصروف ہیں ، ان کے پاس بالکل بھی وقت نہیں ہے اسی لیے وہ ڈراموں میں نظر نہیں آ رہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ آج کل سیریز میں بھی کام کر رہی ہیں اس لیے ان دنوں انہیں جس بھی ڈرامے کی آفر ہوتی ہے ، انہیں وہ زیادہ تر مسترد کردیتی ہیں۔

صنم سعید نے مزید کہا کہ حال ہی میں انہیں دو ایسے ڈراموں کی پیش کش کی گئی جنہیں وہ ہر حال میں کرنا چاہتی تھیں مگر بد قسمتی سے تاریخ کے ٹکرا اور وقت نہ ہونے کی وجہ سے وہ نہیں کرپائیں یہی وجہ ہے کہ وہ آج کل ٹیلی ویژن پر نظر نہیں آرہیں۔

مزید :

تفریح -