خوابوں کی تکمیل کیلئے گھر چھوڑ کر بھاگی تھی: شہناز گل

ممبئی (آئی این پی) بھارتی رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل و اداکارہ شہناز گِل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے گھر چھوڑ کر بھاگ گئی تھیں۔
غیر ملکی ادارے کو خصوصی انٹرویو کہ دوران شہناز گِل نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوں سے متعلق بات کی ہے۔ شہناز گِل کا انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ ان کا ایک متوسط گھرانے سے تعلق تھا جہاں لڑکیوں کی جلدی شادی کر دی جاتی ہے، انہوں نے چھوٹی سی عمر میں ہی اکیلے گھر سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا تھا کیونکہ ان کے خواب بہت بڑے بڑے تھے اور گھر میں رہ کر ان کے خواب پورے نہیں ہو سکتے تھے۔
شہناز گل نے بتایا کہ جب میں نے اپنی شادی کی باتیں سنیں تو فورا فیصلہ کیا کہ میں گھر سے بھاگ جائوں گی اور اپنے خواب پورے کروں گی، وہ شادی سے بچنے اور اپنے خواب پورے کرنے کے لیے فورا گھر سے بھاگ کر چندی گڑھ آ گئی تھیں، گھر سے بھاگ جانے سے متعلق شہناز گِل کا کہنا ہے کہ اچھا ہے میں گھر سے بھاگ گئی ورنہ آج میں اتنی مضبوط نہ ہوتی۔