گینگ ریپ کیس کی مدعیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں

گجرات(آئی این پی ) گجرات میں گینگ ریپ کیس کی مدعیہ نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق گجرات کی خاتون نے شوہر کی کردار کشی پر یہ اقدام اٹھایا ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی حال اب خطرے سے باہر ہے۔
خاتون نے ڈی پی او، آرپی او کی کھلی کچہری میں اپنی کردار کشی کی نشاندہی کی تھی اس کے علاوہ گینگ ریپ کے واقعے کی ناقص تحقیقات پر تفتیشی افسرا معطل ہوچکا ہے۔