رواں سال کی پہلی سہ ماہی، سعودی معیشت میں بھاری اضافہ، شرح نمو کیا رہی؟

رواں سال کی پہلی سہ ماہی، سعودی معیشت میں بھاری اضافہ، شرح نمو کیا رہی؟
رواں سال کی پہلی سہ ماہی، سعودی معیشت میں بھاری اضافہ، شرح نمو کیا رہی؟
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی معیشت 2025 کی پہلی سہ ماہی میں نمو کی جانب گامزن رہی، جسے تیل سے ہٹ کر معیشت کو متنوع بنانے کی حکومتی کوششوں اور  سرگرمیوں نے سہارا دیا۔

 روئٹرز کے مطابق سعودی حکومت کے شماریاتی ادارے کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق مملکت کی حقیقی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں سالانہ بنیاد پر 2.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارے نے اعداد و شمار کے جمع کرنے کے نظام کو وسعت دیتے ہوئے اپنے ڈیٹا سیٹ کو اپ ڈیٹ کیا ہے، اور بتایا ہے کہ نامیاتی اور حقیقی جی ڈی پی کی زمانی ترتیب کو نئے معیار کے مطابق از سر نو ترتیب دیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تازہ جائزے میں تیل کے علاوہ دیگر شعبوں  کی اہمیت کو زیادہ وزن دیا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی معیارات اور ڈیٹا کے معیار کے ساتھ مطابقت پیدا کی جا سکے۔ دیگر شعبوں میں  پہلی سہ ماہی کے دوران 4.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سرکاری شعبے کی سرگرمیوں میں 3.2 فیصد نمو دیکھی گئی۔ دوسری جانب تیل سے متعلق سرگرمیوں میں 1.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

بزنس -عرب دنیا -