(ن)لیگ نے ٹائیگر ز فورس کے مقابل اپنے شیر جوان میدان میں اتار دیئے

(ن)لیگ نے ٹائیگر ز فورس کے مقابل اپنے شیر جوان میدان میں اتار دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تجزیہ:جاوید اقبال

 حکومت کی ٹائیگرز فورس کے مقابلے میں  پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے ”شیرجوان، آج میدان میں اتارے گی مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا پی ٹی آئی کے ٹائیگرز  کے مقابلے میں ن لیگ  کے شیر جوان کامیاب ہو  سکیں گے جس کا جواب آئندہ چند دنوں میں شیر جوانوں کی کارکردگی سے سامنے آ جائے گا، دوسری طرف پارلیمنٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے بھارتی پائیلٹ ابھی نندن کی رہائی کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بارے میں بیان کہ ان کے ماتھے پر پسینہ اور ٹانگیں کانپتے جیسے انکشافات سے ملک کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر  زلزلے کی کیفیت ہے متحدہ اپوزیشن کی پیپلزپارٹی 10اپوزیشن جماعتیں سردار ایاز صادق کی ”پشت“ پر کھڑی ہیں جس سے حکومتی اداروں اور اپوزیشن میں پہلے سے موجود کشیدگی میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے یہ صورتحال ملک و قوم کے لئے نیک شگون نہیں ہے سیاسی کشیدگی سے منافع خور گراں فروشوں کی چاندی ہو گئی ہے قبضہ گروپس بھی دندناتے پھر رہے ہیں غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں اور جس نے غریب کے آنسو پوچھنے ہیں وہ آپس کی لڑائی میں مصروف ہیں مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ اسی سیاسی کشیدگی کا نتیجہ کیا نکلے گا۔ اسی تناؤ کی فضا سے مختلف اداروں اور عدالتوں میں کیسز کی پیروی کرنے والے اداروں اور عدالتوں میں کیسز کی پیروی کرنے والے ادارے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں لگ رہا ہے کہ سیاست میں ”گرمی“ لانے کی متحدہ اپوزیشن کی کوشش بڑی حد تک کامیاب ہو گئی ہے اور اپوزیشن نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنے تین جلسوں سے وہ نتائج حاصل نہیں کئے جو نواز شریف کی گوجرانوالہ اور ایاز صادق کی پارلیمنٹ میں تقریر نے  دیئے ہیں اس سے لگ یہ ہی رہا ہے کہ ن لیگ کا مشن یہ بھی تھا کہ وہ سیاسی لڑائی میں پی ٹی آئی  کی حکومت سے مقابلے میں انہیں چاروں شانے چت کرنے کے لئے اداروں کو متنازعہ بنا دے جس میں ن لیگ بظاہر کامیاب ہوئی ہے مگر آنے والا وقت بتا رہا ہے کہ وہ نہ پی ٹی آئی کا حامی ہو گا اور نہ ہی ن لیگ کے خوابوں کی تعبیر بنے گا یہ لڑائی دونوں کو بھاری پڑے گی ن لیگ نے  لڑائی شروع کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب Do and Die کی سیاست پر عمل پیرا ہے اور وہ اپنے طرز عمل سے ثابت کر رہی ہے کہ وہ آخری پتا کھیل رہی ہے اور کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کا فارمولا طے کر کے میدان میں اتری ہے حکومت رہے یا نہ رہے ن لیگ کامیاب ہونے میں نقصان عوام کا ہو گا ملک کا اس لئے نہیں ہو سکتا ہے افواج پاکستان سرحدوں پر چوکس ہیں آنے والے دنوں میں سیاست کے کرونا وائرس میں مزید اضافہ ہو گا اور 2021ء کو سیاسی بابے اہم تبدیلیوں کا سال قرار دے رہے ہیں جس میں عمران خان استعفیٰ کے قریب تک جا سکتے ہیں اور اسی کا ذمہ دار اپوزیشن کو قرار دے کر دوبارہ عوامی عدالت میں آ سکتے ہیں۔
تجزیہ جاوید اقبال

مزید :

تجزیہ -