نعیم حیدرپنجوتھا کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط

نعیم حیدرپنجوتھا کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط
نعیم حیدرپنجوتھا کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نعیم حیدرپنجوتھا کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نعیم حیدر پنجوتھا کی مقدمات تفصیلات اور گرفتاری روکنے کی درخواست  پر سماعت ہوئی، جسٹس ثمن رفعت امتیازنے نعیم حیدر پنجوتھا کی درخواست پر سماعت کی، فیصل چودھری ایڈووکیٹ، اعجاز بٹر ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے ۔

عدالت نے نعیم حیدرپنجوتھا کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط کردی،عدالت نے کہاکہ عدالت کی اجازت کے بغیر آئندہ سماعت تک نعیم پنجوتھا کو گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ نعیم حیدر پنجوتھا پر کتنے مقدمات ہیں تفصیلات جمع کرائیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔