وہ پاکستانی جج جس نے تیزی سے اوور ٹیک کرنیوالی ایم این اے کی گاڑیاں تھانے میں کھڑی کرادیں

وہ پاکستانی جج جس نے تیزی سے اوور ٹیک کرنیوالی ایم این اے کی گاڑیاں تھانے میں ...
وہ پاکستانی جج جس نے تیزی سے اوور ٹیک کرنیوالی ایم این اے کی گاڑیاں تھانے میں کھڑی کرادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھرپارکر (ویب ڈیسک)نگرپارکر تفریح کے لئے آنے والے جسٹس گلزار احمد نے تیزی سے اوور ٹیک کرنے والی ایم این اے کی گاڑیوں کو تھانے پر کھڑی کرادیں اور سخت برہمی کا اظہار کیا تاہم سندھ حکومت نے گاڑیاں کھڑی کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات اور گاڑیوں  کی چیکنگ کے بعد فوری طورپر جانے دیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد تھر تفریحی وزٹ پر آئے ہوئے تھے اور وہ اسلام کوٹ سے نگرپارکر جا رہے تھے کہ راستے میں ایم این اے سکندر راھوپوٹو کی گاڑیوں نے سائرن بجا کر تیزی سے آکر اوور ٹیک کیاجس پر جسٹس گلزار احمد شدید غصہ ہو گئے اور ایم این اے کی گاڑیوں کو رکوا دیا۔جس گاڑی میں ایم این اے اور ان کی فیملی سوار تھی اس کو جانے دیا۔اور باقی ساتھ پروٹوکول کی اضافی گاڑیوں مع پولیس موبائل کو نگرپارکر پولیس اسٹیشن پر پولیس تحویل میں کھڑی کرا دیں۔اس ضمن میں ایس ایچ او نگرپارکر حامد مری نے بتایا کہ ایم این اے کی گاڑیوں نے جسٹس گلزار احمد کی گاڑیوں کو تیزی سے اوور ٹیک کیا جس پر ان کے حکم کے تحت فی الحال گاڑیوں کو کھڑا کر دیا گیاتاہم رات دیر تک گاڑیاں تھانے پر ہی کھڑی تھیں۔