خواب میں دودھ کی بالائی کھانے والی لڑکی کو شادی کے بعد کیا تعبیر ملے گی؟ایسا حیران کن خواب کہ جسے سن کر لڑکیاں اچھل پڑیں گی 

خواب میں دودھ کی بالائی کھانے والی لڑکی کو شادی کے بعد کیا تعبیر ملے گی؟ایسا ...
خواب میں دودھ کی بالائی کھانے والی لڑکی کو شادی کے بعد کیا تعبیر ملے گی؟ایسا حیران کن خواب کہ جسے سن کر لڑکیاں اچھل پڑیں گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نظام الدولہ)میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ ایک دودھ کا برتن ہے جس میں دودھ بھی موجود ہے ۔وہ میں لاکر رکھ دیتی ہوں اور اسکے کنارے پہ لگی بالائی کو انگلی سے چاٹتی ہوں جو کہ میٹھی اور لذیذ ہوتی ہے،اسکے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے (شائستہ)
تعبیر*امید ہے اس خواب کی رو سے آپ کی شادی پسند سے ہوگی اور وہ شخص امیر بھی ہوگا ،سخی بھی اور صالح بھی ۔ آپ اسکے مال و عزت کی رکھوالی کریں گی۔اللہ کرے یہ خواب آپ کی مرادوں کی تعبیر بن جائے تاہم آپ کو چاہئے کہ استغراللہ اور سبحان اللہ العظیم کثرت سے پڑھا کریں ۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -