سندھ سے سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان

سندھ سے سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان
سندھ سے سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ سے سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔سندھ اسمبلی میں موجود پریزائیڈنگ افسر نے نتائج کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی 12نشستوں کیلئے سندھ اسمبلی میں پولنگ  ہوئی،جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے کاظم شاہ، اشرف جتوئی، مسرور احسن، ندیم بھٹو اور دوست علی جیسر کامیاب  قرار پائے،جنرل نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کے عامر چشتی بھی سینیٹربننے میں کامیاب ہوگئے۔

 آزاد امیدوار فیصل واوڈا سندھ سے سینیٹ کی نشست پر کامیاب  ہوگئے۔

سندھ سے سینیٹ ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے پیپلز پارٹی کےسرمد علی  اور ضمیر گھمرو کامیاب قرار پائے۔سندھ سے خواتین کی نشست پرپیپلز پارٹی  کی قرۃ العین مری اور روبینہ قائم خانی سینیٹر بن گئیں۔

سندھ سے سینیٹ کی اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے پونجو مل سب سے زیادہ ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔