جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے طالبعلم کی خود کشی، عدالت نے مجرموں کو سخت ترین سزا سنادی

جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے طالبعلم کی خود کشی، عدالت نے مجرموں کو سخت ...
جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے طالبعلم کی خود کشی، عدالت نے مجرموں کو سخت ترین سزا سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹگرام (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے گزشتہ برس مارچ میں سکول کے طالبعلم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور اسے بلیک میل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 2 مجرمان کو 24، 24 سال قید کی سزا سنادی۔ گزشتہ برس مارچ میں متاثرہ طالبعلم نے بلیک میلنگ اور بدنامی کے خوف سے خود کشی کرلی تھی۔
بٹگرام کے ایڈیشنل سیشن جج نے نو عمر یتیم لڑکے سے زیادتی کرنے والے مجرمان عامر اور انس کو جرم ثابت ہونے پر 24، 24 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کی جانب سے دونوں مجرمان کو 14، 14 برس قید کی سزا بھی دی گئی ہے اور عدالت نے متاثرہ طالبعلم کے اہلخانہ کو دیت کی رقم دینے کا بھی حکم سنایا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں طالبعلم محمد عدنان کے ساتھ دونوں مجرمان نے جنسی زیادتی کی اور اس کی ویڈیوز اور تصاویر بنالیں۔ بعد ازاں دونوں مجرمان نو عمر طالبعلم کو بلیک میل کرنے لگے، بلیک میلنگ اور بدنامی کے خوف سے عدنان نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی تھی۔ طالبعلم کی خود کشی کے بعد پولیس نے دونوں مجرموں کو گرفتار کرلیا تھا جنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا تھا۔