چترال میں امریکی شہری  کا مارخور کا شکار لیکن  پرمٹ کیلئے کتنی رقم ادا کی تھی؟ نئی تاریخ رقم 

چترال میں امریکی شہری  کا مارخور کا شکار لیکن  پرمٹ کیلئے کتنی رقم ادا کی ...
چترال میں امریکی شہری  کا مارخور کا شکار لیکن  پرمٹ کیلئے کتنی رقم ادا کی تھی؟ نئی تاریخ رقم 
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال (ویب ڈیسک) امریکی شہری نے چترال کے علاقے گرم چشمہ توشی کے مقام پر کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے جس کے لیے امریکی شہری   برائن کنسل نے تقریباً ایک لاکھ 60ہزار امریکی ڈالرز (پاکستانی تقریباً دو کروڑ 50لاکھ روپے) میں پرمٹ حاصل کیا تھا۔ یہ مبینہ طورپر اب تک کی سب سے زیادہ رقم تھی ۔ 
وائلڈ لائف حکام کے مطابق کشمیری مارخور کی عمر 9 سال اور سینگوں کی لمبائی 47 انچ تھی ۔اس سے قبل بھی ایک امریکی اور ایک روسی شہری مارخور کا شکار کرچکے ہیں جنہوں نے مارخورکے شکار کے لیے تقریباً دو کروڑ روپے کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔