راستے کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک‘ 3زخمی
روجھان ( نمائندہ پاکستان )راستے سے گزرنے کا تنازع پر دوگروپوں میں تعصادم ،ایک شخص جاں بحق ،تین افراد زخمی پانچ (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
گرفتار تفصیل کے مطابق روجھان کے علاقہ چک دلبر میں ذمکانی قبیلے کے افراد سچو اور ریاض فریقین کے درمیان راستے سے گزرنے پر توں تکرار جھگڑے میں بدل گئی اور دونوں طرف سے ایک دوسرے پر ڈندے سوٹے سے حملہ کردیا جس پر ڈنڈے کے وار کھا کر ریاض ذمکانی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تگہ ،اکبر اور شفیع تین افراد شدید زخمی ہوگئے زخمی افراد کو شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان شفٹ کردیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی زرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان ریاض کی دومئی بروز سوموار شادی تھی دوسری طرف تھانہ روجھان کی پولیس نے پانچ افراد گرفتار کرلیے ہیں جن کے نام سامنے نہیں لائے گئے ۔
راستہ تنازع