لاہور میں شوہر نے بیوی کو تشدد کر کے مار ڈالا 

لاہور میں شوہر نے بیوی کو تشدد کر کے مار ڈالا 
لاہور میں شوہر نے بیوی کو تشدد کر کے مار ڈالا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورکے علاقے کاہنہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی، مقتولہ نے5 سال پہلے شادی شدہ شخص سے شادی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس نے مقتولہ فاطمہ کی والدہ ثمینہ طارق کے بیان پر مقدمہ درج کر کے اس کے شوہر علی اعظم اور بیٹے ریان علی کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی آر میں مقتولہ کی ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ داماد ان کی بیٹی پر تشدد کرتا رہتا تھا ۔

ماں نے الزام لگایا کہ 30 اپریل کو بھی داماد نے بیٹی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا،اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچے تو بیٹی دم توڑ چکی تھی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔