بھارتی فوج نے پاکستان کی سرحد پر تاریخ کی شرمناک ترین حرکت کردی، پوری دنیا کے سامنے اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا
عباس پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کا جنگی جنون عید کے روز بھی آﺅٹ آف کنٹرول ہوگیا اور پھر ایسی شرمناک حرکت کردی کہ اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کردی اور ایک گولی 5 سالہ معصوم پاکستانی بچی کے سرمیں لگنے سے شہید ہو گئی۔پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور مﺅثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی توپ خانہ خاموش ہوگیا۔
بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں تحصیل عباس پور کے گاﺅں پولس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اپنے گھر کے باہر کھیلنے والی 5 سالہ بچی سر پر گولی لگنے سے شہید ہو گئی۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل عباس پور طاہر ممتاز کے مطابق گھر کے صحن میں کھیلتے ہوئے 5سال بچی زخمی ہوگئی تھی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ بچی کی شہادت کے بعد مقامی افراد نے عید الاضحیٰ کا دن احتجاج میں گزارا اور بھارتی فائرنگ کی مذمت کی۔
دوسری طرف برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں روایتی حریف ممالک کے درمیان نیوکلیئرجنگ کا خدشہ ہے ۔