میر پور میں11 سالہ بچی منگیتر کے ہاتھوں قتل ، ملزم گرفتار
میرپور خاص (ڈیلی پاکستان آن لائن)میرپور خاص میں 11 سالہ منگیتر کے قتل کے الزام میں ملزم اور اس کے 3 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
جیونیوز کے مطابق شورو گاؤں میں 3 روز قبل کھیتو ں سے بچی کی لاش ملی تھی، بچی کے منگیتر وحید شورو نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم کا بچپن میں ہی بچی سے رشتہ طے ہوگیا تھا اور ملزم اپنی منگیتر کے بجائے دوسری لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کی اعانت کے الزام میں اس کے 3 بھائیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائےگا۔