شانگلہ میں چائنیز قافلے پر حملے کی تفتیش کیلئےپراسکیوشن ٹیم تشکیل
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چائنیز قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کےواقعہ کی تفتیش کیلئے خصوصی پراسکیوشن ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
محکمہ داخلہ نے 4 رکنی خصوصی پراسکیوشن ٹیم کی منظوری دی،پراسکیوشن ٹیم جے آئی ٹی کی معاونت کرے گی،پراسکیوشن ٹیم کو دیگر کئی اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ۔
پراسکیوشن ٹیم محکمہ انسداد دہشتگردی کی درخواست پر قائم کی گئی۔
خیال رہے کہ 26 مارچ کوشانگلہ میں دہشتگرد حملے میں 5 چائنیزاورایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا تھا۔