وزیراعلیٰ مریم نواز کا لیویز کے 4 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار رنج و غم

لاہو ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیویز کے 4 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔